Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باراتیوں کی بس پر ہائی وولٹیج تاریں گر گئیں، 5 جھلس کر مارے گئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا
شائع 11 مارچ 2024 07:36pm

بھارت میں ہائی وولٹیج تاریں بس پر گرنے سے 5 مسافر ہلاک، 11 جھلس کر زخمی ہو گئے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرغازی پور میں مسافر بس کے حادثے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسافر بس پر بجلی کی تاریں گر گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کچی سڑک کے ساتھ ہی ہائی وولٹیج تاریں موجود تھیں، جو کہ اچانک بس پر جا گریں۔

بس پر تاریں گرنے سے بس میں آگ بھڑک اٹھی اور بس میں موجود 5 مسافر موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 11 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق غازی پور کے علاقے مو سے شادی کی بارات لے کر بس ماردا علاقے میں واقع ماھاہر مندر کی طرف جا رہی تھی۔

ایس ایچ او دھرمیندر کمار پانڈے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بس ہائی ٹینش الیکٹرک وائر کی زد میں آئی اور حادثہ رونما ہوا۔

دوسری جانب ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

fire

death

death casualties

bus accident