پاکستان بار کونسل عدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کے دفاع پر چوکنی نظر رکھے ہوئے ہے، اعلامیہ
آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے حوالے سے پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان بار کے مطابق عدلیہ اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا بھرپور اعادہ کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ اور صحافت متحرک جمہوریت کے لئے لازم و ملزوم ہیں، آزاد عدلیہ اور صحافت بنیادی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لئے ضروری ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا پیشہ ورانہ صحافیوں کو بنیادی حقوق کے خلاف خطرات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے، پاکستان بار مذموم مقاصد کے لئے آزاد اور خود مختار صحافت کی آواز کو دبانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ میں بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا کی آزادی کی اہمیت اور بدنیتی پر مبنی تہمت آمیز مہمات میں ایک نازک توازن موجود ہے، جسے بدنیتی پر مبنی اور کسی بھی فرد کو بشمول میڈیا کے اندر غیر اخلاقی عمل میں ملوث ہونے یا بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی کے دفاع کے لئے اپنی کوششوں میں چوکنا اور نظر رکھے ہوئے ہے، ان اصولوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کے ذریعے ہی ہم جمہوریت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.