Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایان علی نے آصف زرداری کے صدر بنتے ہی ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کردیا

ایان علی نے ایک پرانا کلپ بھی شئیر کاردیا
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 09:06pm

سابقہ متنازع ماڈل ایان علی نے آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد ان کیلئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ایان علی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ماضی میں پاکستانی اداکار شان کو دیے گئے ایک انٹرویو کا کِلپ شئیر کیا۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے اپنی پوسٹ میں صدر مملکت کو ’گڈ مارننگ‘ کہا اور ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلم اسٹار شان کے ایک سوال کے جواب میں ایان علی نے انتہائی ادب سے صدر زرداری کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدرِ مملکت ہیں اور ہم سب کو ان سے بے انتہا پیار ہے۔

برسوں بعد اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی بات دہراتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ زرداری ایک بار پھر صدرِ مملکت بن گئے ہیں اور ہمیں ان سے بے انتہا پیار ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی کو بے پناہ شہرت ملی، انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں دو سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں۔

Asif Ali Zardari

Ayyan Ali

President Asif Ali Zardari