Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 43 جوڈیشل افسران کے تبادلے کی منظوری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تبادلوں کی منظوری دی
شائع 11 مارچ 2024 06:31pm

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری دیدی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 43 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں، جبکہ 36 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بھی تبادلے کردیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پانچ سینیئر سول ججز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے۔ قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

Lahore High Court

judge transfer