Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی

الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا
شائع 11 مارچ 2024 06:02pm

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ کی ان خالی سیٹوں پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگی آج سے حاصل کیے جاسکیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزگی جمع کرائے جاسکیں گے اور 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، قائد ایوان اسحٰق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر رضا ربانی سمیت سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت 11 مارچ کو مکمل ہوجائے گی، ایوان بالا میں اب فاٹا کی چاروں نشستیں ختم ہو جائیں گی اور نئی سینیٹ میں ارکان کی تعداد 100 سے کم ہو کر 96 رہ جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ تین اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

سندھ اور پنجاب سے 12 ،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

Senate election

Senate of Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

48 Senate members retired