Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی بھرتیاں، پرویزالٰہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

صحت خراب کے سبب چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہ ہو ئے
شائع 11 مارچ 2024 06:04pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔

چودھری پرویز الٰہی کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ پرویز الہی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی کی صحت خراب ہے، جس کے باعث وہ سفر نہیں کر سکتے۔

عدم پیشی کے باعث چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

عدالت نے پرویز الہی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کیلئے ملزمان کو 19 مارچ کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

**

ATC

punjab assembly

atc lahore