حکومت پنجاب کا قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے قلیل المدتی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کوبجٹ اخراجات کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں اکتیس مارچ تک ایک ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری لی تھی، آئندہ 3 ماہ کے بجٹ اخراجات کی اسمبلی سے اب منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔
بجٹ کی تیاری مکمل کرنےکے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا، حکومت پنجاب 30 جون تک کے بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے 3 ماہ کے بجٹ کے لیے خصوصی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی جائے گی۔
وزیر اعلی اور کابینہ کی منظوری کے بعد وزیرخزانہ پنجاب 3 ماہ کے بجٹ اخراجات کا تخمینہ پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے۔
Comments are closed on this story.