Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی
شائع 11 مارچ 2024 02:45pm

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جے یو ائی کے کوٹے پر نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

کامیابی کا نوٹیفیکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے جاری کیا گیا۔

جاری شدہ نوٹیفیکیشن کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفئکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخوست دے دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ محترمہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو آئی کی فہرست میں ہے، صدف احسان کا نوٹیفیکیشن منسوخ کر کے مس حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور مخصوص نشست کے لیے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے۔

ECP

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

JUIF

Notification

Molana Fazal ur Rehman

Election Commission of Pakistan (ECP)

jamiat ulema islam F

Election 2024

women reserved seats