Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں شیڈو کابینہ کا اعلان 48 گھنٹوں میں متوقع
شائع 11 مارچ 2024 02:15pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت انتقام اور جھوٹ کی حکومت ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 48 گھنٹوں میں پنجاب میں شیڈو کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔

اس حوالے سے میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت شروع کردی ہے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف انتقامی کارروائیاں چل رہی ہیں، تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی زیرو ہے، حکومتی محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف ارکان اسمبلی کو یہ ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

اسلم اقبال نے کہا کہ رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کررہا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے صرف اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی تیزی نظر آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور جی پی او چوک پر جھوٹے مقدمات کی نئی تاریخ رقم کردی گئی ہے، جی پی او چوک پر فائرنگ ملک بھر کے میڈیا کو نظر نہیں آئی، جھوٹ میں پنجاب پولیس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

pti

punjab assembly

Sunni Ittehad Council

CM Punjab Maryam Nawaz