Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغواء اور تشدد پر انور مقصود کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

رائٹر اور میزبان انور مقصود کے اغواء سے متعلق خبر گردش کر رہی تھی
شائع 11 مارچ 2024 01:32pm

گزشتہ دنوں انور مقصود کے اغواء کی خبر وائرل ہونے کے بعد اب انور مقصود کا باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

معروف میزبان، رائٹر انور مقصود نے اپنے اغواء کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

انسٹاگرام پر انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں انور مقصود گھر میں بریانی بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میرے زخم ہوتے، ہڈیاں ٹوٹی ہوتیں، تو میں یہ کیسے کام کر رہا ہوتا؟

انور مقصود کا مزید کہنا تھا کہ میں تو ابھی بریانی بنا رہا ہوں، اگر اغواء ہوتا تو کوئی اور میرے لیے بریانی بنا رہا ہوتا، تین دن بعد۔

واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغواء اور ان پر تشدد کی خبر وائرل تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انور مقصود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، میرا نہ کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے اور نہ ہی میں سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہوں۔

انور مقصود کے مطابق اپنے اغوا کی خبر انہیں چاہنے والوں نے بذریعہ فون کالز دی، دوسری جانب انور مقصود نے ایسی تمام خبروں کی تردید کے ساتھ ساتھ مذمت بھی کی ہے۔

karachi

kidnap

Anwar Maqsood