Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھالتے ہی صحت کارڈ پلس کی تفصیل مانگ لیں
شائع 11 مارچ 2024 01:06pm

خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخوا کے وزیرصحت قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کا قلمدان سنبھال لیا تو سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے وزیر صحت کو محکمہ صحت بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا اور وزیر صحت کو محکمہ صحت میں جاری تمام ترقیاتی پروجیکٹس اور موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا۔

وزیر صحت نے صحت کارڈ پلس کی تفصیل مانگ لیں جس کے بعد کل تک وزیر صحت کو صحت کارڈ پلس پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر صحت قاسم علی شاہ نے اعلان کیا کہ جو لوگ بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے ان کے شناختی کارڈ بلاک کریں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Polio

KPK Government

cnic block