Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 03:00pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی شریک حیات وفات پاگئی ہیں۔

مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر نماز جنازہ کا وقت سامنے نہیں آسکا۔

مرحومہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں نے اسفند یار ولی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

خیبر پختونخوا

ANP

Asfandyar Wali Khan