Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دی
شائع 11 مارچ 2024 12:55pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے چیئرمین محسن داوڑ کی ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے محسن داوڑ کی ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے سربراہ نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دیدی۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں احتجاج کیا تھا۔

اس احتجاج کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

خیبر پختونخوا

KPK Police

Pakistan Law and order situation