Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عرب دنیا میں پہلا روزہ آج نہیں‘ ، کویتی ماہر فلکیات نے نیا تنازع کھڑا کردیا

شرعی نقطہ نظرکے مطابق پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا۔ عادل السعدون
اپ ڈیٹ 11 مارچ 2024 01:54pm
تصویر: شٹر اسٹاک
تصویر: شٹر اسٹاک

کویت سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات عادل السعدون نے ماہ رمضان کے پہلے دن سے متعلق پیش گوئیوں کے حوالے سے نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ عرب دنیا میں آج پہلا روزہ ہے لیکن عادل السعدون کا کہنا ہے چاند 11 مارچ کی شام نظر آئے گا اور رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آج نیوز نے پہلے ہی بتایا تھا کہ عرب دنیا میں رویت ہلال کے معاملے پر تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے آفیشل ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کویتی ماہر فلکیات نے لکھا کہ ، ’یکم رمضان مبارک فلکیاتی اعتبار سے 11 مارچ کو ہے لیکن شرعی نقطہ نظرکے مطابق 12 مارچ کو ہوگا۔‘

انہوں نے لکھا کہ، ’ فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا چاند 10 مارچ 29 شعبان 1445ہجری دوپہر 12 بجے پیدا ہوگا، اور اسی شام کو اسے عام آنکھ یا لیپروسکوپی کی مدد سے بھی دیکھنا ناممکن ہے۔ 11 مارچ کی شام کو ہلال رمضان نظر آئے گا، اور اسلامی قانون کے مطابق رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا۔’

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا تھاکہ وہ اتوار کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی۔ چاند کو عام آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے دیکھنے والے شہری اس بابت قریبی عدالت کو بھی آگاہ کریں۔

یہ بات ایک ایسے اس وقت سامنے آئی ہے جب ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں کہا کہ چاند کا آغاز قمری مہینے کے وسط میں ہوتا ہے جب چاند سورج کے قریب آتا ہے۔ ان کے درمیان 7 ڈگری کا فرق ہوتا ہے، اسکی روشنی غائب ہوکر ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی ہے اور اس وقت نیا ہلال پیدا ہوتا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اتوار 10 مارچ کی دوپہر ٹھیک 12 بجے رمضان کا چاند پیدا ہو گا اور غروب آفتاب کے تقریباً ایک چوتھائی گھنٹے بعد باقی رہے گا۔

انہوں نے توقع ظاہرکی تھی کہ فلکیاتی معیارات کے مطابق پیر 11 مارچ کو ماہ مقدس کا آغاز ہو گا، اور عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو ہوگی۔

ماہرین فلکیات کے ان بیانات کی مزید تشریح کےلیے آج نیوز کا یہ مضمون مطالعہ کریں جس میں چاند کی پیدائش، نظر آنے کے امکانات اور نظرآنے کے باوجود چاند کیوں نہیں ہوسکتا کے معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Kuwait

Arab countires

First Ramadan

first roza