Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے سربراہ کا بیٹا ہلاک

کراچی کے علاقے جوبلی سول ڈیفنس ایریا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار...
شائع 11 مارچ 2024 08:45am

کراچی کے علاقے جوبلی سول ڈیفنس ایریا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر قائد میں تھانہ نبی بخش کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم لیاری گینگ وار کے سربراہ عبدالرحمان ڈکیت کا بیٹا نکلا، ملزم ساربان رحمان ڈکیت کے بعد گینگ کا جانشین تھا، رحمان ڈکیت لیاری گینگ وار کا سرغنہ اور لیاری میں دہشت کی علامت سمجھا جاتاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ ہلاک ملزم ساربان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، منشیات فروشی سمیت متعددقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم ریکسر لائن، غریب شاہ، افشانی گلی اور اطراف میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم ساربان کچھ عرصے پہلے پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر فرار بھی ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں میں حبیب لمبا، راشد لمبا، بادشاہ بلوچ اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد زخمی ہوئی۔

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر دو راو اسرار بینگلوز کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی جانب سے کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔

دوسری طرف کراچی نادرن بائی پاس پیٹرول پمپ کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت سیف دین کا نام سے ہوئی۔

ادھر تیموریہ تھانے کےعلاقے سرینہ موبائل مارکیٹ کے سامنے پل کے نیچھے سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک چھری بھی ملی۔

پولیس کا کہنا ہے متوفی نے خود اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریم آباد ریلوے پھاٹک کے قریب جھگی سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش بر آمد ہوئی، لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کی شناخت لالو زوجہ ببارک کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے تمام واقعات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

karachi

Police Encounter

Sindh Police

lyari gang war