Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پولیس ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا
شائع 10 مارچ 2024 11:02pm

اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدود میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

دادا کو قتل کرنے والا پوتا بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

پی ٹی آئی احتجاج پر تعینات ڈولفن اہلکار ڈیوٹی پر بے ہوش

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس جوان محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

islamabad police