Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی صدر کی آصف علی زرداری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، شی جن پنگ
شائع 10 مارچ 2024 06:42pm

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی تعلقات مثالی اور آہنی ہیں۔

چینی رہنما نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چینی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی تعلقات کو برقرار رکھا اور اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔

صدر شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے خطے کی ترقی کے لیے مزید کام کیا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید ہمیت کی حامل ہوگی۔

Asif Ali Zardari

Chinese President

Xi Jinping

President Asif Ali Zardari