Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی نے 27 رمضان کو ملین مارچ کا اعلان کردیا

جمعتہ الوداع کو امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے، سراج الحق
شائع 10 مارچ 2024 05:48pm

جماعت اسلامی نے 27 رمضان کو ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں طرف ملک لوٹنے والے بیٹھے ہیں، اسمبلی اجلاسوں میں غزہ کا کوئی ذکر نہیں ہوتا۔

سراج الحق نے کہا کہ امریکی سفارت خانوں پر ملین لوگوں کے ساتھ آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بے جان قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، جمعتہ الوداع کو امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 لاکھ کی آبادی ایک بہت بڑی طاقت کے سامنے موجود ہے، فلسطینیوں نے ثابت کیا کہ ایمان کی طاقت اس سے زیادہ ہے۔

Jamat e Islami

Gaza March

Million March