Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج پر تعینات ڈولفن اہلکار ڈیوٹی پر بے ہوش

صبح چھ بجے بلا کر کھانا اور پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا، پولیس اہلکار
شائع 10 مارچ 2024 05:30pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث لاہور کے لبرٹی چوک میں ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ڈولفن اہلکار کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

ڈیوٹی پر بے ہوش ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو ریسکیو نے اسپتال منتقل کیا جہاں اس نے بتایا کہ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو صبح چھ بجے بلایا لیا گیا۔

بے ہوش اہلکار کی شناخت شاہد کےنام سے ہوئی۔

دیگر پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ صبح چھ بجے بلا کر کھانا اور پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا۔

Dolphin police

Police Official Fainted