Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا

مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستانی عوام سے بھی چاند کی شہادتوں سے متعلق اپیل کی ہے
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 05:36pm

ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کل پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

سن 1445 ہجری کے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیر مین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد 11 مارچ نے طلب کیا ہے۔

دوسری جانب مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستانی عوام سے بھی چاند کی شہادتوں سے متعلق اپیل کی ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پُر امید ہیں کہ ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہو۔

جبکہ امریکہ، کینیڈا میں مسلمان طے شدہ مسلم کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا 11 مارچ کو رکھیں گے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور آسٹریلیا کے مسلمان بھی پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔

سعودی عرب اور مصر کے دو فلکیاتی ماہرین نے اتوار 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کردی ہے تاہم معروف ویب سائیٹ مون سائٹنگ سمیت دنیا کے دیگر ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو بحرالکاہل کے جزائر کے علاوہ کہیں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

peshawar

Moon sighting

ramadan 2024

Ruet e Hilal Committee Meeting