Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ پراسرار موت کا شکار

پراسرار موت پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 10:17pm

اپنے کمرے سے بے ہوشی کی حالت میں پائی جانے والیغیراخلاقی فلموں کی اداکارہ کو پراسرار طور پر مُردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

26 سالہ اداکارہ صوفیہ لیونی امریکہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں پراسرار طور پر مُردہ پائی گئی ہیں، اداکارہ کے سوتیلے والد مائیک رومیرو کے مطابق یکم مارچ کو وہ اپنے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی، تاہم آج پراسرار طور پر مردہ قرار دی گئی ہیں۔

جبکہ سوتیلے والد نے صوفیہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوفیہ کی والدہ اور اہلخانہ کی طرف سے میں بات کر رہا ہوں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہی ہے۔

مائیک کا مزید کہنا تھا کہ اچانک موت نے فیملی کو صدمہ پہنچایا ہے، اس موقع پر جب مشکل وقت ہے، ہم صوفیہ کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ایسے میں ہم پر معاشی تنگدستی بھی مشکل میں ڈال رہی ہے۔

واضح رہے فحش فلموں کی اداکارہ کی پراسرا موت پر مقامی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی ہے، بلکہ انہیں گھر میں ممکنہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔

صوفیہ کی پراسرار موت کی خبر اس لیے بھی میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے، کیونکہ ایک دن قبل فحش فلموں کی ایک اور اداکارہ ایمیلی ویلیز کی کوما میں جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایمیلی کو کیلی فارنیا کے میڈیکل فیسیلٹی کے سینٹر میں لایا گیا تھا، جہاں 25 سالہ اداکارہ کا علاج کیا گیا۔

تاہم والد کا کہنا تھا کہ ایمیلی اس وقت کوما میں ہے اور اپنی زندگی کے لیے لڑ رہی ہے۔

USA

Actress

Adult Actress

Sophia leone