اسلام آباد میں آج امریکی سفارتخانے تک مارچ کا اعلان
جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں آج امریکی سفارتخانے تک مارچ کا اعلان کیا گیا ہے، مارچ کا آغاز 3 بجے ڈی چوک سے ہو گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مارچ سے خطاب کریں گے، مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں، 30 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ اسلام آباد میں آج ہو گا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق غزہ مارچ کی قیادت کریں گے، غزہ مارچ دوپہر 3 بجے ڈی چوک سے امریکی سفارت خانے تک ہو گا، پرامن مارچ میں مرد ، عورتیں ، بچے شریک ہوں گے۔
قیصر شریف نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی قیادت خاموش، امریکا کے خوف سے فلسطین کا نام نہیں لیتے، بڑی سیاسی جماعتوں میں جارح اور ظالم کے خلاف بولنے کی جرات نہیں، شرم کی بات ہے کہ ہمارے ہاں ہر دفعہ انتخابات چوری ہوتے ہیں، انتخابات عوام کے ساتھ مذاق ، ڈیفیکڈڈ حکومت وجود میں آئی۔
ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ 25 کروڑ عوام کے دل فلسطینوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کی حکومت خاموش رہ کر امریکہ کو راضی کر رہی ہے، ڈیفیکڈڈ حکومت مسئلہ فلسطین پر عوام کے جذبات کی ترجمانی نہیں کر رہی، اسرائیلی سفاکیت پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد دنوں سے غزہ پر بارود کی بارش ہو رہی ہے، انسانیت سے ہمدردی رکھنے والوں نے پوری دنیا میں مظاہرے کیے، اسرائیل اور امریکہ غزہ میں اہل فلسطین کی نسل کشی بند کریں۔
Comments are closed on this story.