Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: صدر پاسپورٹ آفس میں آگ لگنے سے پرانا ریکارڈ اور گاڑی جل گئی

آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائربریگیڈ حکام
شائع 10 مارچ 2024 10:36am

کراچی کے علاقے صدر میں پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ روم میں صبح سویرے آگ لگ گئی، آتشزدگی کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی۔

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز اور اسنارکل بھی طلب کر لی گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں پاسپورٹ کا پرانا ریکارڈ خاک ہوگیا جبکہ دفتر کے احاطے میں کھڑی ایک پرانی گاڑی بھی جل گئی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس حوالے سے فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی۔

karachi

fire

Passport Office

saddar

Karachi Fire