Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والا شوہر گرفتار

گرفتار ملزم نے بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، پولیس
شائع 10 مارچ 2024 09:48am
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں پولیس نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال کر پھینکنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈرم کے اندر خاتون کی لاش رکھ کر پھینکنے والے شخص کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کاررواٸی کرکے گرفتار کیا۔ ملزم چناسر گوٹھ کا رہاٸشی ہے جو قتل کے بعد لاش کو اللہ والا ٹاٶن میں پھینک کر فرار ہورہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بابو ولد نور احمد نے اپنی بیوی کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ پیٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرکے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش 3 دن پرانی ہے جبکہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے رات گئے جناح اسپتال منتقل کی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

karachi

Murder

Crime

Karachi Police