Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد میں سڑک سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کے پاس سے ایکسیڈنٹ شدہ موٹرسائیکل بھی ملا ہے، ریسکیو ذرائع
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 09:41am

صادق آباد کے چک نمبر 28 کے قریب سڑک سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق آباد کے چک نمبر 28 کے قریب سڑک پر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کے پاس سے ایکسیڈنٹ شدہ موٹرسائیکل بھی ملی ہے، خدشہ ہے کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

punjab

Dead Bodies Found

sadiq abad