Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ سے آج نیوز کے نمائندے احسان احمد کی موٹر سائیکل چوری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد از جلد مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا اور موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے گی
شائع 09 مارچ 2024 11:26pm

آج نیوز کے کورٹ رپورٹر احسان احمد کی لاہور ہائیکورٹ کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

ہفتہ کو آج نیوز کے کورٹ رپورٹر احسان احمد اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ پہنچے، احسان جب کورٹ رپورٹنگ کرنے کے بعد گھر واپس جانے لگے تو پارکنگ میں ان کی موٹر سائیکل نمبر LEV- 8228، ماڈل 2013 اے، ہونڈا 70 غائب تھی۔

انہوں نے ادھر ادھر موٹرسائیکل تلاش کی اور ناکامی پر پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سارے وقوعے کا جائزہ لیا۔

لاہور کے تھانہ پرانی انارکلی میں اندراج مقدمہ کے لیے صحافی احسان احمد کی جانب سے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد از جلد مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے گا اور موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے گی۔

اس واقعے کی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ وارداتوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام صحافیوں کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں اور صحافی احسان احمد کی موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

Lahore High Court

Motorcycle Stolen