Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج گرہن کا جانوروں پر کیا اثر ہوتا ہے؟ جاننے کے لیے سائنسدانوں نے کمر کس لی

ناسا کے مطابق امریکہ کی کئی ریاستوں میں 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن متوقع ہے
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 08:28pm

سائنسدانوں نے متوقع سورج گرہن کے پیش نظر جانوروں کے رویے اور ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

2024 کا پہلا سروج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے، ناسا کی رپورٹ کے مطابق مکمل سورج گرہن امریکی ریاست ٹیکساس، اوکلوہاما، آرکنساس، میسوری، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیو یارک، نیو ہیمپشیر، مینی، مشی گن سمیت دیگر چھوٹی ریاستوں میں ہوگا۔

جبکہ کینیڈا اور میکسیکو کے کچھ علاقوں میں بھی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے فارٹ ورتھ زوو میں ایک ریسرچ کی تیاری کی جا رہی ہے، جس میں مکمل سورج گرہن کے دوران جانور کیا ردعمل دیتے ہیں؟ اسی حوالے سے جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سے قبل 2017 میں جنوبی کیرولائنا کے چڑیا گھر میں بھی ایسی ہی ایک تحقیق کی گئی تھی، جہاں مکمل سورج گرہن کے دوران جانوروں کا رویہ جانچا گیا تھا۔

شمالی کیرولائنا کی اسٹیٹ یونی ورسٹی کے ریسرچر ایڈم ہارٹسٹون کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میں کئی جانوروں نے ہمیں سرپرائز کیا۔

سات سال قبل سورج گرہن کے دوران Galapagos tortoises پر تحقیق کی گئی تھی، جس میں عام طور پر پورا دن کچھ نہ کرنے والے ان کچھووں نے عین سورج گرہن کے وقت سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ریسرچر کے مطابق تاحال ان کے اس عمل کی وجہ معلوم نہیں۔

دوسری جانب سیامانگ نسل کے بندر کے جوڑے نے بھی حیران کیا جو کہ عام طور پر صبح کے اوقات آوازیں نکالتے ہیں وہ عین سورج گرہن کے وقت غیر معمولی طور پر چیختے دکھائی دیے۔

جبکہ زوو میں موجود چند نر زرافے بھی سورج گرہن کے وقت بے چینی کی حالت میں بھاگنے لگے، جبکہ فلیمنگو پرندے کا رویہ بھی حیران کن تھا۔

ریسرچرز کے مطابق جانوروں اور پرندوں کا ردعمل سروج گرہن کے باعث تھا، اس موقع پر یونی ورسٹی آف تینیسی اینٹومالوجسٹ کی ریسرچر جینیفر سوروڈا کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم موقع ہے، ہمارے پاس بہت کم وقت ہوگا اور ہم اس تجربے کو دوبارہ نہیں کر سکتے۔

ریسرچ کے مطابق سورج گرہن کے وقت شہد کی مکھیوں نے بھی اپنی نقل و حرکت روک دی تھی، جیسے کہ وہ رات میں کیا کرتی ہیں۔

2017 کی ریسرچ کے مطابق امریکی عقاب نے دوران سورج گرہن اپنی ڈائیریکشن تبدیل کر دی، جبکہ رفتار بھی تیز کر دی تھی۔ دوسری جانب گھوڑوں نے کسی محفوظ جگہ پر پناہ لی، گویا کہ کوئی طوفان آ رہا ہو۔

کارنیل یونی ورسٹی کی اینڈریو فارنسورتھ کا کہنا تھا کہ جب بھی سورج گرہن کے دوران رات جیسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو کیا پرندے ہجرت کر جاتے ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں؟ اسی حوالے سے ان کی ٹیم 8 اپریل کو ہونے والے سورج گرہن میں تحقیق کرے گے۔

دوسری جانب یونی ورسٹی آف آرکنساس کے جانوروں کے ریسرچر رافیلا لیش کہتی ہیں کہ کتوں اور بلیوں نے ان کی توجہ خوب حاصل کی ہے، گھروں میں رہنے والے پالتو جانور زیادہ ردعمل دیتے ہیں، اگرچہ یہ معلوم نہیں کہ وہ پُر جوش ہوتے ہیں یا پھر خوفزدہ۔

America

USA

solar eclipse

animals and birds