Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونا خریدنا مشکل، مزید مہنگا ہو گیا

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 30 ہزار200 روپے کا ہو گیا
شائع 09 مارچ 2024 06:12pm

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں رواں ہفتے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

1600روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ30 ہزار200 روپے پرپہنچ گیا ہے۔

10گرام سونےکی قیمت 1372 روپے کےاضافے سے1لاکھ 97 ہزار360 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں18 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 2198 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 450 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان

Gold Rates 2024