Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویگو ڈالے والے کا سرعام تشدد، پنجاب پولیس نے عوام سے مدد مانگ لی

سیاہ رنگ کی ویگو کے ڈارئیور نے موٹر سائیکل سوار پر ڈنڈے برسائے تھے
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 06:10pm

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق پنجاب پولیس کا باضابطہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک سیاہ رنگ کی ویگو کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھ ہی موٹر سائیکل سوار شخص بھی ویڈیو میں موجود ہے۔

سڑک کنارے ہونے والی اس بحث میں ویگو کے ڈرائیور نے ہاتھ میں ڈنڈا بھی تھاما ہوا ہے، جس نے موٹر سائیکل سوار پر برسا بھی دیا۔

ویگو سوار نے موٹر سائیکل سوار کے منہ پر ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد جیسے ہی موٹر سائیکل سوار بائیک سے اترا تو ویگو سوار موقع سے فرار ہو گیا۔

تاہم اس معاملے سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

اس پر پنجاب پولیس کی جانب سے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔

پنجاب پولیس کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ معزز سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو سے متعلق اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں، تو ہمارے ساتھ شئیر کریں۔

ساتھ ہی پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو معلومات ملنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

punjab

social media

Punjab police