Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استاد کے تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

پولیس نے والد کی مدعیت میں اسکول ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
اپ ڈیٹ 09 مارچ 2024 03:20pm
بھلوال میں اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق طالب علم سمیع اللہ کی یادگار تصویر۔ دوسری جانب اس کا والد غم سے نڈھال ہے۔ آج نیوز
بھلوال میں اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق طالب علم سمیع اللہ کی یادگار تصویر۔ دوسری جانب اس کا والد غم سے نڈھال ہے۔ آج نیوز

بھلوال کے علاقے مڈھ رانجھا میں نجی اسکول کے ٹیچر کے تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس نے طالب علم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

تحصیل کوٹ مومن کے علاقے رحیم پور کا رہائشی 14سالہ سمیع اللہ مڈرانجھا میں نہم کلاس کا طالب علم تھا۔

29فروری کو سکول کے ٹیچر فہد خرم نے سبق یاد نہ کرنے پر اسے لکڑی کی پھٹی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر سمیع اللہ کی حالت خراب ہوگئی۔ اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

فہد خرم کی جانب سے صلح کی کوشش کرنے پر سمیع اللہ کے والد نے کئی روز تک پولیس کو واقعہ کی اطلا ع نہیں دی۔

گزشتہ روز 8 مارچ کو پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے سمیع اللہ کے والد سیف اللہ کی درخواست پر ٹیچر فہد خرم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے سمیع اللہ ہفتہ کو دم توڑ گیا۔

طالب علم کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیچر فہد خرم نے عبوری ضمانت کروا لی ہے جس کی وجہ سے وہ گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

punjab

death

students

school teacher