Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری 400 سے زائد ووٹ لے کر صدر بنیں گے، پی پی رہنما کا دعویٰ

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اچکزئی اُس جماعت کے امیدوار ہے، جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی تھی
اپ ڈیٹ 10 مارچ 2024 10:14am

آصف علی زرداری 400 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں صدارتی انتخابات سے معلق دعویٰ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پارلیمان کو اختیارات دیے ہیں، آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

آصف زرداری نے ماضی میں پہلے دفعہ اپنے اختیارات نیچے منتقل کیے، آصف زرداری نے این ایف سی اور سی پیک کے تاریخی کام کیے ہیں، جبکہ وہ چاروں صوبوں کو جوڑیں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری تمام اداروں کو ساتھ بٹھائیں گے، ملک کو آگے چلنا ہے تو نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ختم کرنا ہونگے۔

صدارتی الیکشن میں ووٹنگ سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بات بھی سامنے ہے، کہ ووٹ نہیں دینگے۔

محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کو بُرے لگتے تھے، محمود خان اچکزئی نے اداروں کوبرابھلا کہا، آج وہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ملک کے خلاف جو باتیں کرے، وہ پی ٹی آئی کا پسندیدہ امیدوار ہے۔

محمود اچکزئی سے سوال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اچکزئی صاحب بتائیں 2018 میں انتخابات کس طرح ہوئے، اچکزئی اُس جماعت کے امیدوار ہیں، جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی تھی، آج الیکشن کے بعد پاکستان کا سفر شروع ہوگا۔

جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی، ناصر حسین شاہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری 400 سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہونگے۔

سندھ سمیت پورے پاکستان سے الیکشن کے بعد سرپرزائز نظر آئیں گے، صدر آصف زرداری ملک کی خدمت کرینگے۔

واضح رہے صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جا رہی ہے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

sindh

Sharjeel Memon

Presidential Candidate

Mehmood Khan Achakzai