Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پولیس اہلکارگھرسےقریبی دوکان جارہا تھا، ڈی پی او
شائع 08 مارچ 2024 10:31pm

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ڈی پی او افتخار شاہ کے مطابق پولیس اہلکار گھر سے قریبی دکان جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

firing

خیبر پختونخوا

KPK

police

KPK Police