Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلز ٹیکس میں اضافہ، گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان

گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک کر دی گئی ہے
شائع 08 مارچ 2024 07:48pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد تک کر دی ہے، دوسری جانب سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد مختص کی گئی تھی، جسے اب بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا ہے، یہ اقدام رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں جن میں1400 سی سی یا اس سے زائد انجن والی شامل ہیں، ان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ ہوگا۔

دوسری جانب اضافی سیلز ٹیکس 40 لاکھ یا اس سے زائد قیمت والی گاڑیوں پر بھی عائد ہوگا۔

25 فیصد سیلز ٹیکس ملک میں تیار ہونے والی ڈبل کیبن، فورویل پک اپ پر بھی عائد ہوگا۔

فنانس ڈویژن نے سیلزٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 فروری کو سیلز ٹیکس اضافے کی منظوری دی تھی، سیلز ٹیکس شرح میں اضافے سے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

پاکستان

FBR

Sales Tax