Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ، ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنےآگئے

فیفا کوالیفاٸرز میچ 21مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جاٸیگا
شائع 08 مارچ 2024 05:22pm

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اردن کیخلاف فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ2میچ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، فیفا کوالیفاٸرز میچ 21مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جاٸیگا

پی ایف ایف کے مطابق ممکنہ قومی کھلاڑیوں میں گول کیپرز سلمان الحق، ثاقب حنیف، حسن علی اور عبدالباسط شامل ہیں

ڈیفینڈرز مامون موسٰی خان، محمد سہیل، جنید شاہ، عمر حیات، حسین خان،محمد صدام، محمد حمزہ منیر، کامل احمد خان اور محمد عدیل کو شامل کیا گیا ہے۔

مڈفیلڈرز عالمگیر غازی، رجب علی، علی عزیر، معین احمد، زید عمر،علی ظفر اور زاہد شاہ سنبھالیں گے۔

فارورڈز شائق دوست، فرید اللہ، محمد ولید خان، محمد وحید، عدیل یونس اور یاسر عرفات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راﺅنڈ میں بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کو بعد میں شامل کیا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 21مارچ کو جناح اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔

دوسرا میچ اردن میں 26مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تربیتی کیمپ 11مارچ کو لاہور میں شروع ہوگ۔

بعد ازاں کھلاڑیوں کی ٹریننگ اسلام آباد میں بھی شیڈول کی جائے گی، پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن، فٹنس کوچ کلاڈیو الٹیری،گول کیپنگ کوچ راموس اور نعمان ابراہیم، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد علی شامل ہیں۔

پاکستان

sports

FIFA world cup