Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے وزیر نے کھیلوں کیلئے صحت کا بجٹ کم کرنے کا عندیہ دیدیا

ارشد ندیم کو نئی جیولین خرید کر دینے کا اعلان
شائع 08 مارچ 2024 02:06pm
فوٹو۔۔۔ فائل / فیس بک
فوٹو۔۔۔ فائل / فیس بک

پنجاب کے وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کھیلوں کیلئے صحت کا بجٹ کم کرنے کا عندیہ دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک فیصل ایوب نے کہا کہ کہا کہ میری کوشش ہے کہ وزارت کھیل کو سب سے زیادہ فعال بنائیں، پنجاب کے ہر بچے کو کھیل کی سہولیات فراہم کرینگے۔

انھوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو نیا جیولین خرید کر دینے کا اعلان بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہورکی طرح تمام شہروں میں خوبصورت اسپورٹس کمپلیکس بنائیں گے، اس وقت ہمارے ہیلتھ میں سب سے زیادہ بجٹ لگ رہا ہے، اسپورٹس پر بجٹ کم لگ رہا ہے، ہم کھیلوں پر زیادہ بجٹ خرچ کرکے ہیلتھ کے بجٹ کو کم کرینگے۔

ملک فیصل نے کہا کہ ہم اپنی روایتی گیمز کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرینگے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھرپور فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم پنجاب سے اولمپک کےلئے کھلاڑیوں کو تیار کرینگے۔

صحت

punjab

تعلیم

sports