Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں صوبائی وزرا کو محکمے مل گئے، مزمل اسلم خزانہ، محمد علی سیف اطلاعات سنبھالیں گے

چار معاونین خصوصی کوبھی محکمے حوالے کیے گئے
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 01:19am

پشاور:صوبائی کابینہ کو وزراتیں مل گئیں چار معاونین خصوصی کوبھی محکمے حوالے کیے گئے۔

ارشد ایوب کو وزرات بلدیات کی قلمدان سونپ دیا گیا۔ شکیل احمد کو موصلات کی وزارت کا قلم دان تفویض کیا گیا ہے۔

فضل حکیم کلائمنٹ چینج، جنگلات ماحول کے وزیر ہونگے۔ مینا خان آفریدی کو محکمہ اعلی تعلیم کی زمے داریاں نبھائیں گی۔

محمد عدنان قادری کو مذہبی امور کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ عاقب اللہ کو محکمہ آبپاشی، محمد سجاد کو زراعت اور فضل شکور کو محکمہ لیبر کی زمے داریاں دی گئی ہیں۔

نذیر احمد عباسی محکمہ اسٹیٹ اور مال، بختیار خان محکمہ آبنوشی اور آفتاب عالم خان کے پاس قانون و پارلیمنی امور کے محکمے ہونگے۔

خیلق الرحمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سید قاسم علی شاہ صحت، فیصل خان ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر ہونگے۔

محمد ظاہر شاہ کو محکمہ خوارک، صوبائی مشیر فخر جہاں کھیل و امور نوجوانان، مزمل اسلم کو خزانہ، محمد علی سیف محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مشال اعظم سوشل ویفلئیر اور زاہد چن زیب کو سیاحت وثقافت کے محکمے سونپے گئے ہیں۔

چار معاونین خصوصی کوبھی محکمے حوالے کیے گئے۔

معاون خصوصی خالد لطیف خان سانئس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہونگے۔

عبدالکریم خان کو صعںت، لیاقت علی خان محکمہ بہبودی آبادی اور امجد علی خان کو ہاوسنگ کا قلمدان دیا گیاہے۔

KPK

peshawar

KPK Government

kpk cabinet Formation

Cabinet Oath