Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے صحت کارڈ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لئے پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں
شائع 07 مارچ 2024 06:34pm

خیبرپختونخوا میں پھر سے صحت کارڈ بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صحت کارڈ کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام کی اجلاس میں شرکت کی گئی ہے، یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کردیا گیا ہے۔

صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے پانچ ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ اجلاس میں صحت کارڈ کی مد میں اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے۔

اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے، جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

Ali Amin Gandapur

Sehat Card

KPK Government

Khyber Pakhtunkhwa Cabinet