Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

12 سالہ ملازمہ کا قتل،مریم نواز دکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں

سرگودھا: مریم نوازکی تشدد کےبعدقتل ہونے والی بچی کے لواحقین سےملاقات
شائع 07 مارچ 2024 06:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سرگودھا میں زمیندار کے ہاتھوں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازدکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں مریم نواز قتل ہونے والی بچی کے لواحقین سےملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازسے ملتے ہوئے دکھیاری ماں پھوٹ پھوٹ کررو پڑی، بچی کی والدہ نے بتایا کہ عائشہ سب کا خیال رکھتی،قرض اتارنے کے لئےنوکری کرتی تھی میری بچی روتی ترستی چلی گئی،ظالموں نے ملنے نہیں دیا۔

مریم نواز نے مظلوم خاندان کو دلاسہ دیا کہا میں بھی ماں ہوں آپ کا دکھ سمج سکتی ہوں۔

مریم نواز نے صوبائی وزیرصہیب بھرت کو متاثرہ خاندان سے رابطہ رکھنے،مسائل حل کرنےکی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کمشنر کو ہدایت جاری کی کہ بڑی بیٹی کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوٹی جائے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملزمان کےخلاف کیس کی پیروی کرنےکی ہدایت بھی کی۔

افسوس ناک واقعہ 28 فروری کو پیش آیا تھا۔ ضلعی پولیس آفیسر فیصل کے مطابق واقعہ کے بعد ملزم جواد بھٹی اہلیہ سمیت فرار ہوگئے تھے۔ ملزم کو حافظ آباد اور اہلیہ کو لاہور سےگرفتارکیاگیا تھا جنھوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

cm punjab

Maryam Nawaz

Domestic Abuse

BRUTAL KILLING

CM Punjab Maryam Nawaz