Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا
شائع 07 مارچ 2024 04:28pm

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے۔

نگراں حکومت نے نئی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ وضع کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں 2024 میں معاشی ترقی کی شرح دو فیصد تک ہوسکتی ہے، افراط زر گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہوکر 23 فیصد رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی جس سے ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا، بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز اور سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی، پاکستانی بینکنگ نظام پرمعاشی اورمالیاتی دباؤ کم ہورہاہے۔

پاکستان

Moody's

Banking Sector Rating