Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق درخواست دائر

خصوصی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے، جلد سماعت مقرر کی جائے، دخواست
شائع 07 مارچ 2024 04:25pm

خصوصی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں جلد مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا، فیصلے کے خلاف وفاق اور صوبوں کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں چھ رکنی بینچ نے خصوصی عدالتوں کے خلاف فیصلہ معطل کردیا، خصوصی عدالتوں کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ انٹرا کورٹ اپیلوں کو 18 مارچ کے عدالتی ہفتہ میں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Supreme Court

special courts