Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے، وہ منتخب ہیں تو ان کو پورا وقت دینا چاہیئے، محمد حفیظ

محمد حفیظ کا حالیہ ناکام دورہ آسٹریلیا سے متعلق اہم انکشاف
شائع 07 مارچ 2024 03:14pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے، وہ منتخب ہیں تو ان کو پورا وقت دینا چاہیئے، انہیں حالیہ دورہ آسٹریلیا کی ناکامی کی وجوہات سامنے لانے سے روک دیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہیئے، محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے، وہ منتخب ہیں تو ان کو پورا وقت دینا چاہیئے۔

محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حالیہ دورہ آسٹریلیا کی ناکامی کی وجوہات سامنے لانے سے روک دیا گیا لیکن موقع ملا تو ضرور وجوہات سامنے لاؤں گا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ناکامی کی پہلی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں، ہم آسٹریلیا میں آج تک نہیں جیتے مگر مگر ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب ہم آسٹریلیا کی سر زمین پر اس سے جیتیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں میں سفارشی کلچر نہیں ہونا چاہیئے، نوجوانوں سے کہتا ہوں سفارش کے بغیر بھی آپ اوپر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دسمبر، جنوری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کیے تھے جہاں کینگروز کی سر زمین پر گرین شرٹس کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی جبکہ نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بال بال وائٹ واش سے بچی تھی تاہم سیریز کیویز نے چار ایک سے اپنے نام کی تھی۔

karachi

Pakistan Cricket Team

press conference

Muhammad Hafeez

Pakistan vs Australia

Pakistan vs New Zealand

mohsin naqvi