Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کردیا

حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی
شائع 07 مارچ 2024 02:43pm

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نہ تو ٹربیونل ہے اور نہ ہی عدالت ہے، پنجاب اسمبلی میں سیٹوں کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا عمل آئین میں ترمیم کے مترادف ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 104، رول 94 خلاف آئین قرار دے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست چار ایک سے مسترد کر دی تھی۔

سنی اتحاد کونسل کی درخواست مسترد ہونے کے پارٹی 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی تھی اور یہ نشستیں ملسم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کو مل گئی ہین۔

مزید پڑھیں

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف روک دیا، مزید سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

الیکشن کمیشن کو خط پر حامد رضا کی وضاحت سامنے آگئی

پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں 13مارچ تک توسیع کردی

Lahore High Court

reserved seats

hamid raza khan

Sunni Ittehad Council

Hamid Raza

women reserved seats