Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری
شائع 07 مارچ 2024 02:08pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جبکہ جسٹس نعیم اخترافغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدرعارف علوی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔

جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہیں، صدر نے آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت منظوری دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تقرری کی منظوری بھی دی ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہو رہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Lahore High Court

naeem akhtar afgan

Malik Shehzad Ahmed Khan

Appointment of Judges

justice naeem akhtar afghan

Justice Malik Shehzad Ahmed Khan