Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز پارٹی نے پنجاب کے جیالوں کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی

9 مارچ کو رہنما چیئرنگ کراس پر آصف زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونگے
شائع 07 مارچ 2024 01:52pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیموں، ونگز اور جیالوں کو 9 مارچ کو لاہور پہنچنے کی ہدایات کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 مارچ کو تمام پارٹی رہنما چیئرنگ کراس پر آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہونگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کیجانب سے صدارتی انتخابات کے موقع پر چیئرنگ کراس پر جشن فتح کیمپ لگایا جائے گا۔

صدارتی انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد بھرپور جشن منایا جائے گا۔ چیئرنگ کراس کو پارٹی پرچموں، فلیکس سائن، سے سجایا جائیگا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرنگ کراس پر بھنگڑے، گھوڑا ڈانس اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے صدارتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جا رہی ہے۔

ملک میں 9 مارچ کو قومی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

presidential election

lahore

President House

Pakistan People's Party (PPP)