Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار

سیشن عدالت کا درخواست گزار کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے اور ایک مقامی ضامن دینے کا حکم
شائع 07 مارچ 2024 01:38pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی نظرثانی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل راجہ ظہورالحسن اور پراسیکیوٹر محمد سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔

علی امین امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

وکیل نے استدعا کی کہ سرکاری شیڈول کے باعث علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا استثنیٰ دیا جائے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ پراسس سرور نے نوٹسز تعمیل نہیں کرائے اور ملزم کو موصول نہ ہوسکے اس لیے ملزم کے خلاف دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی ختم کی جاتی ہے، درخواست گزار 50 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک مقامی ضامن دے۔

عدالت نے کیس واپس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے سماعت14 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں اسلحہ اور شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

اسلام آباد

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

district and session court

CM KP