یورپ میں معروف برانڈز کے مقابلے میں ’فلسطین کولا‘ متعارف
سوئیڈن کے شہر مالمو میں 2 فلسطینی بھائیوں نے ’پیلیسٹائن کولا‘ کے نام سے سوفٹ ڈرنک مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ کوکا کولا اور پیپسی کولا کے متبادل کے طور پر لانچ کیا جانے والا یہ سوفٹ ڈرنک ان لوگوں کے لیے ہے جو اسرائیل کی حمایت کرنے والے اداروں کا مال نہیں خریدنا چاہتے۔
معروف یورپی برانڈز کے عالمگیر بائیکاٹ کی اپیل کے بعد اب فلسطین سے موسوم چیزیں بھی مارکیٹ میں آرہی ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد یورپ میں مقیم عرب باشندوں میں یورپی حکومتوں کی دوغلی پالیسیوں پر شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختص سوشل میڈیا پیجز پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دونوں فلسطینی بھائیوں کو سوفٹ ڈرنک تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کے طور پر ان تمام اداروں کا بائیکاٹ کرنے کی تحریک چلائی جارہی ہے جو کسی نہ کسی طور اسرائیل کی مدد کرتی ہیں اور غزہ کی ناکہ بندی سے فوائد بٹورتی رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.