9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا
راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں غلام سرور خان، صداقت عباسی، کنول شوزب اور اجمل صابر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گری عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سابق وفاقی وزیرغلام سرور خان ، صداقت عباسی، کنول شوزب، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر اور عارف عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان کے وکلاء نے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے بعد تمام رہنما انسداد دہشت گری عدالت سے واپس روانہ ہوگئے تاہم کچھد دیر بعد ہی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے غلام سرور خان، صداقت عباسی، عارف عباسی اور کنول شوزب کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed on this story.