سندھ میں تعلیمی سال کب سے شروع ہوگا، امتحانات کب ہوں گے، شیڈول جاری
سندھ میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے نٸے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کا امتحان 15 اپریل سے 27 اپریل تک ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مٸی میں لٸے جاٸیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مٸی کے آخری ہفتہ میں اور میٹرک کے نتاٸج کا اعلان 31 جولاٸی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹر کے نتاٸج کا اعلان 31 اگست تک کیا جاٸے گا۔
امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ کویسشن، 40 فیصد ایکسٹینڈڈ کویسشن دیے جاٸیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولاٸی تک ہوں گی، موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
مزید پڑھیں
چھٹیاں ختم، سرکاری و نجی اسکول کھل گئے
لاہور کے اسکول ، کالجر میں ماحولیات سے آگاہی کا پیریڈ رکھنے کا حکم
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے میٹرک بورڈ آفس کیخلاف انکوائری سفارشات منظور کر لیں
Comments are closed on this story.