وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
لاہورمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔
مریم نواز نے اسکالر شپ اسکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیئے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.