Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکی ہیلی نے امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ٹرمپ کو میرے حامیوں کے ووٹ محنت سے لینا ہوں گے، نیکی ہیلی
شائع 07 مارچ 2024 08:54am

نکی ہیلی نے امریکی صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا، جس کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے واحد امیدوار رہ گئے ہیں جن کا ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک کے امیدوار اور موجودہ صدر جوبائیڈن سے براہ راست مقابلہ ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ کیرولینا کی سابق گورنر اور ٹرمپ کے دور صدارت میں اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر رہنے والی نکی ہیلی امریکی ریپبلکن صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئیں، انہوں نے صدارتی امیدوار بننے سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

نکی ہیلی نے ری پبلکن کے امیدواروں کی نامزدگی کے لیے ہونے والی انتخاب میں 15 میں سے 14 ریاستوں میں ٹرمپ سے شکست کے بعد چارلسٹن میں خطاب کے دوران اعلان کیا۔

نیکی ہیلی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور صدارتی امیدوار توثیق کرنے سے گریز کردیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی انتخابی مہم معطل کردوں، مجھے کوئی افسوس نہیں ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو میرے حامیوں کے ووٹ محنت سے لینا ہوں گے۔

نکی ہیلی نے خارجہ امور کے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکا عالمی سطح پر قیادت جاری رکھے، اسی طرح ہیلی اپنی مہم کے دوران مسلسل کہتی رہی ہیں کہ امریکا کو روس کے خلاف یوکرین کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنا دفاع کرسکے جبکہ ٹرمپ کا مؤقف اس کے برخلاف ہے۔

یوکرین کے حوالے سے نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ہم مزید پیچھے ہٹتے ہیں تو مزید جنگ ہوگی اور اس سے کم کچھ نہیں ہوگا، دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ امیگریشن، معیشت، خارجہ پالیسی جیسے امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمشائر پرائمری سے بھی کامیاب، نکی ہیلی کو شکست

بھارتی قیادت کو امریکا کی قائدانہ اہلیت پر بھروسا نہیں، نکی ہیلی کا دعویٰ

نکی ہیلی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت کا سوال اٹھادیا

واضح رہے کہ پہلے سُپر ٹیوز ڈے میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے ہیں، ری پبلکن نامزدگی کے لیے ہیلی ٹرمپ کی آخری حریف تھیں۔

نومبر میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن ممکنہ طور پر ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

Donald Trump

Joe Biden

Washington

NIKKI HALEY

usa president election

US presidential candidate